بھٹکل:9/جنوری(ایس او نیوز) بینا وئیدیا تعلیمی ادارے کے بینا وئیدیا انٹر نیشنل پبلک اسکول، انٹر نیشنل پی یو اینڈ ڈگری کالج کے سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد بائیلور کے سرکاری ہائی اسکول میدان میں مشترکہ طورپر منعقد ہوا، جس کا افتتاح رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ طلبا نصابی کتب اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کی طرف بھی توجہ دیں۔ طلبا کھیل کے میدان میں ہار اور جیت کی ذہنیت کے ساتھ نہ کھیلیں بلکہ اپنی قابلیت کے مطابق صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔ بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی شیو کمار، انتظامیہ ڈائرکٹر پشپالتا ایم ایس، بائیلور ہائی اسکول کی صدر مدرسہ انیتا فرنانڈیز وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ مارچ پاسٹ کے ذریعے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں سلامی دی گئی ۔ پروگرام میں قومی، ریاستی اور یونیورسٹی سطح پر بہترین مظاہرہ کرنے والے ادارے کے طالبات نے مشعل جلاتے ہوئے مقابلوں کا آغاز کیا۔ محمد نعیم غوری نے تمام طلبا کو حلف کی خواندگی کرائی۔ رویندر کائی کنی نے استقبال کیا، چندرشیکھر آچاریہ نے نظامت کرتےہوئے شکریہ اداکیا۔